6 فروری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کی طرف سےبعض یورپی ممالک کو تیل کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا رد عمل یورپی ممالک کے اس عمل کے مقابلے میں ہے جس کا آغاز یورپی ممالک نے کیا ہے۔

ابنا:  ترجمان نے  مہر کے نامہ نگار کی طرف سے یورپی ممالک کو تیل کی فروخت متوقف کرنے کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک نے ایران کے تیل کو 6 ماہ کے بعد خریدنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ ایران آج سے ہی ان ممالک کو تیل کی فروخت بند کرنے کے لئے تیار ہے ترجمان نے کہا کہ ایران کے تیل کے متوقف ہونے  سے سب سے زيادہ نقصان یورپ کے حکام کو نہیں بلکہ یورپی عوام کو ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ یورپی ممالک خواہ مخواہ اپنے عوام کو مشکلات میں دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں اور یورپی ممالک کو اس سلسلے میں اپنے عوام کو جواب دینا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ یورپی ممالک کو تیل کی فروخت بند کرنے کے سلسلے میں ایرانی پارلیمنٹ جلد ہی فیصلہ کرےگی اور پارلیمنٹ کے فیصلے کے مطابق عمل کیا جائےگا۔
........

/169